آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیمو کریٹک فرنٹ کے قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ مولانا بد رالدین اجمل قاسمی نے علیگڑھ مسلم یونیور سیٹی کے کیمپس میں ہونے والی فائرنگ اور آگ زنی کے واقعہ کو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا ہے اور حادثہ میں مرنے والے طلباء کے گھر والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیاہے۔
مولانا نے کہا کہ تعلیمی میدان میں بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت
رکھنے والے علیگڑھ مسلم یونیورسیٹی میں طلبا ء کے درمیان اس طرح کے خونریز تصادم نے نہ صرف یونیورسٹی کے وقار کو مجروح کیا ہے بلکہ اس عظیم ادارہ کے بانی سر سید احمد خان صاحب کی روح کے لئے انتہائی تکلیف کا باعث بھی بناہے۔
یقیناسر سید احمد صاحب نے اس ادارہ کے ذریعہ اس ملک میں اور خاص طور سے مسلمانوں میں تعلیم کی روشنی پھیلانے اور انہیں اعلی تعلیم فراہم کرنے کا خواب دیکھا تھا۔